سابق امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن پر خاتون نے جوتا پھینک دیا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اپریل 2014ء)امریکا کے شہر لاس ویگاس میں ایک تقریب کے دوران سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن پر ایک خاتون نے جوتا پھینک مارا۔ مگر ہلیری کلنٹن جھکائی دے گئیں۔ جوتا انہیں نہ لگ سکا۔امریکی سیکرٹ سروس کے مطابق لاس ویگاس میں ایک تقریب میں ایک خاتون نے تقریر کے دوران سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن پرجوتا پھینکا۔ جو انہیں نہ لگ سکا۔ جوتا پھینکنے والی خاتون کو حراست میں لے لیا گیا۔سیکرٹ سروس کا کہنا ہے کہ خاتون تقریب میں مدعو نہیں تھی۔ سکیورٹی کی ناکامی کے سبب خاتون تقریب میں شریک ہوسکی۔ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا ہلیری کلنٹن تعلیم کے موضوع پر خطاب کررہی تھیں۔
No comments:
Post a Comment