Monday, 7 April 2014

CROSS BREEADING IN IRELAND


آئرلینڈ، دُنبے اور بکری کے ملاپ سے انوکھا جانور پیدا


جانور کو ’گِیپ‘ کا نام دیا گیا ہے اور یہ کلڈیئر کاؤنٹی میں پیڈی مرفی نامی شخص کے فارم پر دو ہفتے قبل پیدا ہوا۔ فوٹو: فائل
نیویارک: آئرلینڈ کے ایک مویشی فارم پر دنبے اور بکری کے ملاپ کے نتیجے میں ایک ایسے جانور نے جنم لیا ہے جس میں بکری اور بھیڑ دونوں کی کچھ خصوصیات پائی جاتی ہیں۔
اس جانور کو ’گِیپ‘ کا نام دیا گیا ہے اور یہ کلڈیئر کاؤنٹی میں پیڈی مرفی نامی شخص کے فارم پر دو ہفتے قبل پیدا ہوا۔پیڈی کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنے فارم کی ایک بکری کو پانچ ماہ قبل دنبوں سے جنسی ملاپ کرتے دیکھا تھا۔ان کے مطابق دنبے اور بکری کا جنسی ملاپ دانستہ نہیں تھا۔ ان کے مطابق یہ ان کے فارم پر پیش آنے والا انوکھا اور اکلوتا واقعہ ہے۔پیڈی مرفی نے تصدیق کی کہ ’گیپ‘ بظاہر صحت مند ہے اور تیزی سے نشوونما پا رہا ہے اور اپنے ہم عمر تمام میمنوں سے زیادہ تیز رفتار ہے۔
انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ’گیپ‘ کی خصوصیات بھی دیگر میمنوں سے الگ ہیں اور اس کے سر پر دو سینگ بھی ابھرنے لگے ہیں۔السٹر فارمرز یونین کی ترجمان کا کہنا ہے کہ شمالی آئرلینڈ میں اس قسم کے جانور کی پیدائش کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ترجمان کے مطابق عموماً بھیڑ اور بکرے کے ملاپ کی تو خبریں سامنے آتی ہیں لیکن عموماً ان کے بچے یا تو مردہ پیدا ہوتے ہیں یا دورانِ حمل ہی مر جاتے ہیں۔پیڈی مرفی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اس ’’ہائی برڈ‘‘ جانور کو ذبح ہونے کے لیے نہیں بھیجیں گے اور جب تک ممکن ہوا اسے پالیں گے۔ تاہم انھوں نے ابھی تک اپنے اس نئے پالتو جانور کا نام نہیں سوچا ہے۔

No comments:

Post a Comment