Friday 11 April 2014

SU SCIDE BOMBING ATTACK IN ISLAMBAD INVESTIGATION

شیخوپورہ +فیروز والا(آن لائن/نامہ نگار) اسلام آباد فروٹ منڈی میں دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے امرود کی پیٹیاں اسلام آباد لیجانے والی گڈز ٹرانسپورٹ کے مالک شیخ جہانگیر اور اسکے بیٹے کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ  ٹرک نمبر LAS-1612 پر شرقپور اور ننکانہ کے مختلف علاقوں سے امرود کی 365 پیٹیاں  اسلام آباد روانہ کی گئیں۔9 باغات کے مالکان جن میں بابا علی‘ محمد حنیف‘ محمد طفیل مانگٹانوالہ‘ رنگ الٰہی‘ محمد صدیق‘ شہباز‘ ساجد‘ محمد آصف‘ وکیل احمد‘ باالترتیب کوٹ محمود‘ ساہجووال‘ فیض آباد اور نور منڈی کے رہائشی ہیں‘ کی پوری تفصیلات  حاصل کی جارہی ہیں کہ ان کا کسی دہشت گرد تنظیم یا دہشت گردوں سے بلواسطہ یا بلاواسطہ رابطوں کا پتہ چل سکے تاہم سپیشل برانچ اور دیگر خفیہ اداروں کے افسران نے بھی اس حوالے سے شرقپور کے مختلف علاقوں سے معلومات اکٹھی کرنا شروع کردی ہیں۔

No comments:

Post a Comment